سعودی عرب کی طرف سے ارامکو کو 12.3 ملین بیرل تیل کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت

سعودی عرب کی طرف سے ارامکو کو 12.3 ملین بیرل تیل کی فراہمی جاری رکھنے کی ہدایت

جمعرات, 19 March, 2020 - 15:15
سعودی عرب اپنی تیل کی برآمدات میں روزانہ دس ملین بیرل سے زائد مقدار نکالنے کے لئے تیار (الشرق الاوسط)
کل سعودی عرب کی وزارت توانائی نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کی ارامکو نامی کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ آنے والے مہینوں کے دوران روزانہ 12.3 ملین بیرل کی سطح پر خام تیل کی فراہمی جاری رکھے۔
یہ ہدایت خام تیل کی سعودی برآمدات میں روزانہ دس ملین بیرل سے زائد نکالنے اور بجلی کی پیداوار میں خام پر انحصار کم کرنے کے سلسلہ میں کل جاری کردہ خبروں کے ساتھ سامنے آئی ہے۔
گزشتہ روز وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اشارہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب "الفاضلي" نامی پلانٹ سے پیدا ہونے والی گیس کو روزانہ تقریبا کھپت ہونے والے 250 ہزار بیرل گھریلو تیل کی تلافی کے لئے استعمال کرے گا اور یا بھی واضح کیا گیا کہ اس سے اگلے چند مہینوں کے دوران ملک میں خام تیل کی برآمدات میں اضافہ ہوگا اور یہ مقدار روزانہ دس ملین بیرل سے زیادہ ہوگی۔(۔۔۔)
جمعرات 24 رجب المرجب 1441 ہجرى - 19 مارچ 2020ء شماره نمبر [15087]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا