حوثیوں کی قرنطینہ کی وجہ سے بيضاء کے سیکڑوں افراد کی جان کو خطرہ لاحق ہے

سوشل میڈیا پر وائرل ایک تصویر میں بيضاء شہر میں پھنسے یمنیوں کے ہجوم کو دیکھا جا سکتا ہے

TT

حوثی جماعت کی طرف سے بيضاء گورنریٹ میں نام مہاد قرنطینہ میں ایک یمنی لوگوں کو روکنے کے بعد ان کو اپنے گورنریٹ لوٹنے کے سلسلہ میں شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ یہ جماعت سیاسی اور مادی فوائد کے حصول کے لئے "کورونا" کے پھیلاؤ کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ ملیشیاؤں نے انتہائی تشویش ناک حالات میں بيضاء گورنریٹ کے رداع شہر سے قریب واقع "عفار" کے علاقے میں کافی تعداد میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں کو حراست میں لے رکھا ہے اور ان کو کھلے آسمان میں بغیر کسی صحتی نظام کے بہت ہی خراب حالات میں رہنے پر مجبور کیا ہے۔(۔۔۔)
اتوار 27 رجب المرجب 1441 ہجرى - 22 مارچ 2020ء شماره نمبر [15090]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]