واشنگٹن اور تہران کے درمیان مقابلہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2195476/%D9%88%D8%A7%D8%B4%D9%86%DA%AF%D9%B9%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AA%DB%81%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D8%B1%D9%85%DB%8C%D8%A7%D9%86-%D9%85%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%84%DB%81
گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی کو ایرانی نئے سال کے موقع پر ٹیلیویژن پر خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
لندن - تہران: "الشرق الاوسط"
TT
TT
واشنگٹن اور تہران کے درمیان مقابلہ
گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی کو ایرانی نئے سال کے موقع پر ٹیلیویژن پر خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
امریکہ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے تہران ان امریکی پابندیوں سے بچ نہیں سکے گا جو اس کے تیل کی آمدنی کو کم کر رہی ہیں اور اس کی معیشت کو دنیا سے الگ تھلگ کر رہی ہیں۔ ایرانی امور کے لئے امریکی خصوصی نمائندے برائن ہک نے نامہ نگاروں کو بتایا ہے کہ حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی ہماری پالیسی جاری ہے۔۔۔ امریکی پابندیاں ایران تک پہنچنے والی امداد کو روک نہیں سکتی ہیں اور اسی طرح انہوں نے ایرانی قیادت کو اس لعنت کا ملزم قرار دیا ہے جس وائرس سے یہ ملک دوچار ہے اور یہ بھی کہا کہ ایران دہشت گردی اور غیر ملکی جنگوں پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے اور اگر اس نے اس کا دسواں حصہ بھی ایک بہتر صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر خرچ کیا ہوتا تو ایرانی عوام اس سے بہتر صورتحال میں ہوتے۔(۔۔۔) ہفتہ 26رجب المرجب 1441 ہجرى - 21 مارچ 2020ء شماره نمبر [15089]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]