خواتین کے بیوٹی سیلون کے خلاف حوثیوں کا حملہ

قدیم صنعا میں ایک یمنی خاتون کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
قدیم صنعا میں ایک یمنی خاتون کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

خواتین کے بیوٹی سیلون کے خلاف حوثیوں کا حملہ

قدیم صنعا میں ایک یمنی خاتون کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
قدیم صنعا میں ایک یمنی خاتون کو ماسک پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
حوثیوں نے خواتین کے بیوٹی سیلون اور ورکشاپوں کے خلاف یہ بہانہ بناکر حملہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ وہ خدائی فتح میں تاخیر کررہی ہیں اور اس طرح انہوں نے ان تمام جگہوں پر بندشیں عائد کردی ہے اور کہا ہے کہ یہ احتیاطی تدابیر ہیں جن کے ذریعہ عالمی وبا "کوڈ - 19" کے خلاف لڑنے میں مدد ملے گی۔
ملیشیاؤں نے صنعاء اور دیگر شہروں میں بڑے پیمانے پر بلاک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد بیوٹی سیلون اور خواتین کے لباس کی دکانیں بند کرنا ہے اور ان کے یہ اقدامات خواتین کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں میں سے ایک ہیں۔
ذرائع نے الشرق الاوسط کو صنعا میں کاسمیٹک دکانوں کے کچھ مالکان کے حوالے سے بتایا ہے کہ حوثی بندوق برداروں نے خواتین کے حفاظتی گروپ کے ساتھ ان کے اسٹوروں پر دھاوا بول دیا ہے اور انہیں گرفتار کرنے کی دھمکی دینے کے ساتھ ساتھ ان دکانوں کو بند کرنے کو بھی کہا ہے۔(۔۔۔)
پیر 28 رجب المرجب 1441 ہجرى - 23 مارچ 2020ء شماره نمبر [15091]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]