دمشق کے یرموک کیمپ میں فلسطینیوں کے مابین سوگ کا ماحول

دمشق کے جنوب میں یرموک کیمپ میں تباہی کے دوران کھیلتے ہوئے بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
دمشق کے جنوب میں یرموک کیمپ میں تباہی کے دوران کھیلتے ہوئے بچوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

دمشق کے جنوب میں واقع یرموک کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کی امیدیں بڑی حد تک ٹوٹتی نظر آرہی ہیں کیونکہ وہ اپنی سرزمین فلسطین کی طرف اپنی واپسی کو ایک رمز کے طور پر دیکھ رہے ہیں؛ کیونکہ شامی حکومت کی جانب سے ایک تنظیمی منصوبہ سامنے آیا جس سے اس کیمپ کی ڈیموکریفک اور آبادیاتی حقیقت کو بدل دیا جائے گا جس کے بڑے حصوں کو جنگ نے تباہ کردیا ہے۔
یرموک کیمپ سے پڑوسی علاقوں کی طرف نقل مکانی کرنے والے بہت سے فلسطینی اپنے نجی محفلوں میں اس بات پر ماتم کناں ہیں کہ جب انہوں نے کئی دہائیوں کے دوران پتھراؤ جوڑ جوڑ کر اسے بنایا تاکہ ان کے لئے قوت کا سامان بن سکے اور دمشق میں ایک اہم تجارتی مرکز کی حیثیت سے جانا جا سکے پھر اس کے بعد فلسطین میں اسرائیلی حکام کے طرز عمل پر سب سے بڑے مظاہروں کے سلسلہ میں ابتدائی مرکز بنا اور یہ سب ہوا لیکن کیمپ کی فائل کے سلسلہ میں دمشق گورنریٹ کے ایک عہدیدار سمیر الجزائریلی کی جانب سے اس مہینہ کے شروع میں ایسے بیانات کا انکشاف ہوا ہے جس میں انہوں نے اس کیمپ کے بارے میں تنظیمی منصوبے کی تفصیلات کا ذکر کیا ہے جسے نافذ کیا جائے گا۔(۔۔۔)
اتوار 04 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 29 مارچ 2020ء شماره نمبر [15097]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]