لبنانی حکومت بری کی دھمکیوں کے بعد لبنان کے تارکین وطن کو ملک واپس لانے کے لئے تیار

وزیر خارجہ ناصيف حتی کو دیکھا جا سکتا ہے
وزیر خارجہ ناصيف حتی کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

لبنانی حکومت بری کی دھمکیوں کے بعد لبنان کے تارکین وطن کو ملک واپس لانے کے لئے تیار

وزیر خارجہ ناصيف حتی کو دیکھا جا سکتا ہے
وزیر خارجہ ناصيف حتی کو دیکھا جا سکتا ہے
لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری کے دباؤ کے نتیجے میں لبنان کے تارکین وطن کو لبنان واپس لانے کی فائل کا حل نکلا آیا ہے کیونکہ انخلا کے طریقۂ کار کو آخری شکل دینے کے لئے وزیر اعظم حسن دیاب کی سربراہی میں ہنگامی وزارتی اجلاس منعقد ہو چکا ہے  اور سیاسی ذرائع نے الشرق الاوسط کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کل واپسی کو منظم کرنے کا فیصلہ اس طور پر کیا گیا ہے کہ لبنانی ایئر ویز کی پروازوں کے ذریعہ انہیں ملک لایا جائے گا اور مذکورہ ذرا‏ئع نے اس بات کا بھی انکشاف کیا ہے کہ کورونا فائل کے سلسلہ میں متعین کردہ کابینہ کے اجلاس کے بعد آئندہ منگل کے دن سرکاری طور پر اعلان کئے جانے والے تنفیذي اقدامات کی ترتیب شروع ہو چکی ہے۔
بری نے دھمکی دی تھی کہ اگر حکومت اگلے منگل تک تارکین وطن کے معاملہ میں اپنا موقف برقرار رکھے گی تو ہم حکومت میں اپنی نمائندگی معطل کردیں گے۔(۔۔۔)
اتوار 04 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 29 مارچ 2020ء شماره نمبر [15097]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]