سعودی عرب کے بین الاقوامی اجلاس کے مطالبے کے بعد تیل کی صورتحال بحال

سعودی عرب کے بین الاقوامی اجلاس کے مطالبے کے بعد تیل کی صورتحال بحال
TT

سعودی عرب کے بین الاقوامی اجلاس کے مطالبے کے بعد تیل کی صورتحال بحال

سعودی عرب کے بین الاقوامی اجلاس کے مطالبے کے بعد تیل کی صورتحال بحال
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مابین فون کے ذریعہ ہونے والی گفتگو کے پس منظر میں تیل کی قیمتوں میں بازیافت ہوئی ہے اور کل ایک دن میں سب سے بڑا فائدہ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ قیمت میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ بھی دیکھنے کو ملا ہے اور یہ بہتری مملکت سعودی عرب کی جانب سے دی گئی اس دعوت کی وجہ سے بھی ہوئی ہے جس میں "اوپیک +" ممالک اور دوسرے ممالک کے مابین ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرنے کی بات کہی گئی ہے  اور اس کا مقصد ایک منصفانہ معاہدہ کرنا ہے جس سے تیل کی منڈیوں میں مطلوبہ توازن بحال ہو سکے۔
گزشتہ روز جاری ایک بیان میں سعودی عرب نے اس غیر معمولی صورتحال میں عالمی معیشت کی حمایت کرنے کے لئے، صدر ٹرمپ کی درخواست اور امریکہ میں دوستوں کی درخواست کے پیش نظر اپنی مستقل کوشش کی تصدیق کی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 10 شعبان المعظم 1441 ہجرى - 03 اپریل 2020ء شماره نمبر [15102]


نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]