لیبیا کے سلسلہ میں یورپی تشویش اور انسان صلح کا مطالبہ

رہائشی قرنطین کی روشنی میں ماہ رمضان میں کھانے پینے کی چیزیں خریدنے نکلے والے طرابلس کے شہریوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

جرمنی، فرانس اور اٹلی کے وزرائے خارجہ اور یوروپی یونین کے اعلی سفارت کار نے ایک مشترکہ دعوت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیبیا میں انسانی صلح کا معاہدہ کیا جائے اور ان حضرات نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ تمام فریق امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں۔
یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے نمائندہ جوزیپ بوریل، فرانس کے وزیر خارجہ جین ایو لو دریان، اٹلی کے وزیر خارجہ لویجی ڈی میو اور جرمنی کے وزیر خارجہ ہائکو ماس کی طرف سے دستخط کئے گئے ایک بیان میں وزرائے خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل (انتونیو) گوتیرس اور لیبیا میں قائم مقام اقوام متحدہ کی ایلچی کی طرف سے پیش کئے جانے والے ان دعوت کے ساتھ ہیں تاکہ لیبیا انسانی صلح کے لئے کوشش کی جا سکے۔(۔۔۔)
اتوار 03 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 26 اپریل 2020ء شماره نمبر [15125]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]