یورپ کے عجائب گھر اور شرائط کے ساتھ کاموں کی بحالی

پیرس میں لوویر میوزیم جون تک بند رہے گا (رائٹرز)
پیرس میں لوویر میوزیم جون تک بند رہے گا (رائٹرز)
TT

یورپ کے عجائب گھر اور شرائط کے ساتھ کاموں کی بحالی

پیرس میں لوویر میوزیم جون تک بند رہے گا (رائٹرز)
پیرس میں لوویر میوزیم جون تک بند رہے گا (رائٹرز)
بہت سارے یورپی ممالک میں کورنٹائن کی کاروائیوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے جس کی وجہ سے ان ممالک میں سے کچھ کے عجائب گھروں نے زائرین کے لئے اپنے دروازے کھولنا شروع کردیئے ہیں لیکن یہ اقدامات چند شرائط کے ساتھ کئے جا رہے ہیں۔
جرمنی میں آرٹ کی تنصیبات نے سماجی دوری کی ہدایات اور حفاظتی اقدامات پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے دروازے کھول دیئے ہیں۔ آسٹریا میں عجائب گھر اور ثقافتی ادارے رواں ماہ کے وسط سے اپنا کام شروع کر دیں گے۔ جہاں تک اٹلی کی بات ہے تو وزیر اعظم جوسپی کونٹے نے ضروری احتیاطی تدابیر پر زور دیتے ہوئے عجائب گھروں اور عوامی لائبریریوں کو کھولنے کے لئے 19 مئی کا دن مقرر کیا گیا ہے۔
جہاں تک فرانس کی بات ہے تو کچھ "چھوٹے میوزیم" 11 مئی سے ایک بار پھر اپنے دروازے کھول سکیں گے بشرطیکہ کسی بھی گروپ کی تعداد 10 افراد سے زیادہ نہ ہو لیکن باقی بڑے عجائب گھر اگلے جون تک بھی اپنا کام شروع نہیں کر سکیں گے۔(۔۔۔)
 
ہفتہ 09 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 02 مئی 2020ء شماره نمبر [15131]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]