دنیا ماسک کے ذریعہ "کرونا فالج" پر قابو پانے کے لئے تیار اور جدید علاج کی تیاریاں شباب پرhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2267971/%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D9%85%D8%A7%D8%B3%DA%A9-%DA%A9%DB%92-%D8%B0%D8%B1%DB%8C%D8%B9%DB%81-%DA%A9%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D9%81%D8%A7%D9%84%D8%AC-%D9%BE%D8%B1-%D9%82%D8%A7%D8%A8%D9%88-%D9%BE%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D8%AF%DB%8C%D8%AF-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D8%AC-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D8%A7%DA%BA
دنیا ماسک کے ذریعہ "کرونا فالج" پر قابو پانے کے لئے تیار اور جدید علاج کی تیاریاں شباب پر
تیونس کی ریڈ کریسنٹ کے ایک ملازم کو کل تیونس کے وسطی بازار میں ماسک بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
دنیا ماسک کے ذریعہ "کرونا فالج" پر قابو پانے کے لئے تیار اور جدید علاج کی تیاریاں شباب پر
تیونس کی ریڈ کریسنٹ کے ایک ملازم کو کل تیونس کے وسطی بازار میں ماسک بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آئی بی اے)
دنیا کورونا کی وبا سے پیدا ہونے والے فالج پر قابو پانے کی کوشش جدید اور فائدہ مند علاج کے ذریعہ کر رہی ہے اور اس کے لئے عوامی ٹرانسپورٹیشن اور بھیڑ والی جگہوں پر ماسک لگانے کو ضروری قرار دے رہی ہے۔ چین، جنوبی کوریا اور جاپان ان ممالک میں سب سے آگے ہیں جنہوں نے چہرے کے ڈھکنے کو ضروری قرار دیا ہے اور خاص طور پر ان خطوں میں جہاں وبائی مرض کا وسیع پھیلائو دیکھا گيا ہے، اس کے بعد یوروپی اور عرب ممالک اور امریکی ریاستوں نے بھی اس کا فیصلہ کیا پھر ان کے بعد جرمنی اور فرانس نے بھی یہ فیصلہ کیا اور اسپین نے بھی گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ پبلک ٹرانسپوٹیشن میں ماسک پہننا لازمی ہوگا جبکہ تیونس نے کل لاک ڈاؤن کو اٹھانے کی تیاری میں ہزاروں ماسک تقسیم کئے ہیں اور امریکن ایئر لائنز نے اپنے مسافرین پر چہرے کو ماسک سے ڈھکنے کی شرط لگائی ہے۔(۔۔۔) اتوار 10رمضان المبارک 1441 ہجرى - 03 مئی 2020ء شماره نمبر [15132]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]