چین کے ذریعہ "کورونا" پھیلانے کے سلسلہ میں امریکی دلائل

کل بروکلین میں مفت ماسک حاصل کرنے کے منتظر افراد کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کل بروکلین میں مفت ماسک حاصل کرنے کے منتظر افراد کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے چین کے خلاف اپنے الزامات میں اضافہ کرتے ہوئے بہت سارے ثبوتوں کے موجود ہونے کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ "کوویڈ ۔19" وبا کا منبع ووہان کا ایک تجربہ گاہ ہے۔
پومپیو نے اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ میں بہت سارے ثبوت موجود ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چین ہی اس کا مرکز ہے لیکن انہوں نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے کہ اس بیماری کی اشاعت جان بوجھ کر کی گئی تھی۔ سینٹرل انٹیلیجنس ایجنسی کے ڈائریکٹر کے منصب پر رہنے والے پومپیو اپنے بیانات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی دور گئے ہیں جنہوں نے لگ بھگ 3.5 ملین افراد کو متاثر کرنے والے اور دنیا بھر میں 24 ہزار سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے وبا کے پھیلنے کے سلسلہ میں بیجنگ کے کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔(۔۔۔)
پیر 11 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 04 مئی 2020ء شماره نمبر [15133]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]