گزشتہ روز چین کے ووہان میں واقع "ٹونگی" اسپتال کے سامنے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
کورونا ویکسین کی امیدیں ختم ہوگئیں
گزشتہ روز چین کے ووہان میں واقع "ٹونگی" اسپتال کے سامنے نرسوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے دائرہ میں عائد کردہ تنہائی سے دنیا آہستہ آہستہ نکلنے لگی ہے جبکہ اس سلسلہ میں انتباہات بھی سامنے آ رہے ہیں اور اسی طرح سائنس دانوں کے بیانات سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے اس وائرس کی ویکسین کے ملنے میں وقت لگے گا اور انہوں نے سارس وائرس کے سلسلہ میں اپنے پچھلے تجربات کا حوالہ بھی دیا ہے کیونکہ چین میں ظاہر ہونے والے اس وائرس کے 17 سال بعد اس کی ویکسین تیار کی گئی تھی۔
ڈبلیو ایچ او کی ترجمان مارگریٹ ہیریس نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ کورونا وائرس بہت پریشان کن ہے اور اس کی ویکسین تیار کرنا مشکل ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس کچھ ایسے علاج ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ وہ ابتدائی مرحلے کے علاج ہیں اور وہ بیماری کے خطرات وغیرہ کو کم کرتے ہیں لیکن ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں ہے جو وائرس کو ختم یا روک سکے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]