یمنی قانونی حکومت کی طرف سے بغاوت کے خاتمے کے لئے عبوری حکومت سے مطالبہ

گزشتہ روز ابین کے شیخ سالم میں فوجی کارروائیوں کے دوران عبوری کونسل کی فورسز کے اہلکاروں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

یمن کی قانونی حکومت کی وفادار افواج اور جنوبی عبوری کونسل سے وابستہ افواج کے مابین مسلح تصادم گزشتہ روز مسلسل دوسرے دن بھی گورنریٹ ابین (عدن کے مشرق) میں جاری رہا لیکن دونوں اطراف کی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جبکہ دونوں فریق مقابلہ کے علاقوں کی طرف فوجی کمک بھیجتے رہے۔

یمنی حکومت نے بوری کونسل پر لڑائیوں کے شروع ہونے کی ذمہ داری عائد کی ہے اور اس سے بغاوت ختم کرنے اور اس خود انتظامیہ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ کیا ہے جس کا اعلان انہوں نے دو ہفتے قبل عدن سے کیا تھا اور اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا کہ وہ فوجی فیصلہ سازی کا سہارا بھی لے سکتی ہے۔(۔۔۔)

بدھ 20 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 13 مئی 2020ء شماره نمبر [15142]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]