پومپیو نے اسرائیل کے اچانک دورہ کے دوران "ایرانی دہشت گردی" پر کیا حملہ

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کو گزشتہ روز مختصر اسرائیل کے دورہ پر پہنچتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)

TT

گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اسرائیل کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور مخلوط حکومت میں شامل ان کے ساتھی کے ساتھ بات چیت کی ہے اور اس کا اعلان آج متوقع ہے۔

پومپیو نے پہلے نیتن یاہو پھر گینٹز سے ملاقات کی پھر اس کے بعد اگلے وزیر خارجہ گبی اشکنازی اور موساد کے سربراہ (غیر ملکی انٹیلی جنس سروس) یوسی کوہن سے بھی ملاقات کی اور کحول لفان نامی اتحاد کے رہنماء نے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کی تعریف کی اور ساتھ ہی علاقائی استحکام کو لاحق ہونے والے خطرہ سے متنبہ کیا ہے اور کحون لفان اتحاد نے تصدیق کی ہے کہ گینٹز نے پومپیو کے ساتھ اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے مختلف طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 20 رمضان المبارک 1441 ہجرى - 14 مئی 2020ء شماره نمبر [15143]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]