لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کی شدت کی وجہ سے ٹرمپ کو تشویش

وفاقی حکومت سے وابستہ فورسز کو الوطیہ کے اڈے پر قابو پانے کے بعد بیریئر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
وفاقی حکومت سے وابستہ فورسز کو الوطیہ کے اڈے پر قابو پانے کے بعد بیریئر لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے لیبیا میں غیر ملکی مداخلت کے بڑھتے ہوئے خدشات کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق انہوں نے تیزی سے پرسکون ماحول بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ٹرمپ اور اردوغان نے شام کی صورتحال پر بھی توجہ دی ہے اور رائٹرز نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان جج ہیر کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں صدر شام میں تنازعہ کا سیاسی حل تلاش کرنے کی فوری ضرورت کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کے سلسلہ میں بھی اتفاق کیا ہے اور اسی طرح ان دونوں رہنماؤں نے "کورونا وائرس" نامی وبائی بیماری کے نتیجے میں عالمی معیشتوں کو دوبارہ کھولنے اور مضبوط بنانے کے سلسلہ میں پیشرفت کرنے کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 01 شوال المکرم 1441 ہجرى - 24 مئی 2020ء شماره نمبر [15153]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]