اسرائیل جولائی کے اوائل میں قانون سازی کا عمل شروع کرے گاhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2306956/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D8%AC%D9%88%D9%84%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%A7%D8%A6%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%82%D8%A7%D9%86%D9%88%D9%86-%D8%B3%D8%A7%D8%B2%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D9%85%D9%84-%D8%B4%D8%B1%D9%88%D8%B9-%DA%A9%D8%B1%DB%92-%DA%AF%D8%A7
اسرائیل جولائی کے اوائل میں قانون سازی کا عمل شروع کرے گا
نیتن یاہو کو گزشتہ فروری کے دوران مغربی کنارے میں آباد کاری کے دورہ کے دوران نقشہ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
رام اللہ: كفاح زبون
TT
TT
اسرائیل جولائی کے اوائل میں قانون سازی کا عمل شروع کرے گا
نیتن یاہو کو گزشتہ فروری کے دوران مغربی کنارے میں آباد کاری کے دورہ کے دوران نقشہ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
اسرائیلی اتحادی حکومت کے سربراہ میکی زوہار نے کہا ہے کہ حکومت اگلے جولائی کی پہلی تاریخ کو مغربی کنارے وار آبادکاری میں خودمختاری نافذ کرنے کے اقدامات سے متعلق قانون کے مسودے کو منظوری دے گی اور پھر اسے منظوری کے لئے کنیسیٹ کے سامنے پیش کرے گی لیکن انہوں نے اس بات کی طرف نشاندہی کی ہے کہ اس میں طویل ہفتوں کی ضرورت ہے تاکہ اسے قانونی انداز میں کیا جا سکے اور اس میں سیکیورٹی خطرات بھی ہیں۔
سکیورٹی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو جولائی کے آغاز میں ہی کوئی بیان دے سکتے ہیں لیکن اس اقدام پر عمل درآمد میں کچھ مہینوں کی تاخیر ہوگی؛ لہذا صورتحال کے خراب ہونے کی صورت میں آرمی چیف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوج کو مضبوط بنانے کے لئے مختلف اقدامات پر تبادلۂ خیال کریں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]