فونٹنروز: ایرانی فوج بہت بڑی ہے لیکن کمزور ہے

گزشتہ ماہ کے وسط میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی کشتیوں کو خلیج میں امریکی جنگی جہازوں کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)

TT

اٹلانٹک کونسل میں سیکیورٹی اقدام کے لئے سکورکرافٹ انسٹی ٹیوٹ کی خاتون عہدیدار کرسٹن فونٹنروز نے ایران کی دھمکیوں کے خلاف خلیجی ممالک کی سلامتی کے بارے میں امریکہ کے عزم کی تصدیق کرتے ہوئے ایران کی فوج کو بڑا بتایا ہے لیکن اسی کے ساتھ اسے کمزور بھی بتایا ہے۔

الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے فونٹنروز نے کہا ہے کہ امریکہ خلیجی ممالک کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے طویل اور انتہائی مہنگے تنازعات سے پیچھے ہٹ گیا ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ تمام تر انخلاء کا تعلق خلیجی سلامتی سے ہے۔

ایرانی فوج کی صلاحیتوں کے بارے میں فونٹنروز نے وضاحت کیا ہے کہ یہ سچ ہے کہ اس کی فوج بہت بڑی ہے لیکن اس کی حفاظت نہیں ہے کیونکہ اس کی تمام تر سرگرمیاں انقلابی محافظوں کے پاس چلی گئی  ہیں اور فوج کے تمام طریقۂ کار پرانے اور بے کار ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 07 شوال المکرم 1441 ہجرى - 30 مئی 2020ء شماره نمبر [15159]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]