سعودی عرب میں معمول کے مطابق زںدگی کی محتاط واپسی

گزشتہ روز مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے اندر "کورونا" سے بچنےکے لئے سوشل ڈسٹنس کے خیال کے ساتھ عبادت کرنے والوں کو دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)

TT

گزشتہ روز سعودی عرب میں معمول کے مطابق تمام سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے کیونکہ "کورونا" وائرس (کوویڈ 19) کے اثر کی وجہ سے ملک بھر میں جزوی یا مکمل کرفیو کے ہفتوں کے بعد معمول کی طرف محتاط واپسی کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں نقل وحرکت معمول پر آگئی ہے۔
دوسرے مرحلے میں 20 جون تک سرکاری اداروں کے ملازمین کی بتدریج واپسی شامل ہے۔

وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی اور بحالی کے واقعات میں اضافے کے ساتھ مساجد نے کل صبح نمازیوں کے لئے اپنے دروازے کھول دئے ہیں اور 71 دنوں تک ٹریفک رکنے کے بعد سعودی عرب کے اندر مسافروں کا استقبال کرنے کے لئے 28 میں سے 11 ہوائی اڈوں کو چالو کر دیا گیا ہےاور ریستوران اور کیفے کی نقل وحرکت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔(۔۔۔)

پیر 09 شوال المکرم 1441 ہجرى - 01 جون 2020ء شماره نمبر [15161]
 
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]