ترکی "الوطيہ" میں اپنا تباہ کن دفاعی نظام تبدیل کرے گا

گزشتہ روز الوفاق فورس کے جنگجوؤں کو شہر سرت کی طرف پیش قدمی کرنے کے لئے طرابلس میں تیاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

ترک میڈیا نے گزشتہ روز تصدیق کی ہے کہ اتوار اور ہفتہ کی رات اڈے پر ہونے والی بمباری میں گزشتہ سسٹم کی تباہی کے بعد ترکی کی فوج نے لیبیا کے شمال مغرب میں "الوطيہ" ایئر فورس اڈہ پر نیا دفاعی نظام لگانے کی تیاری کر رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج جلد ہی ایئر ڈیفنس کے نئے نظام نصب کرے گی اور وہ شہر سرت کے فضائی حدود کے اوپر اور مغربی لیبیا میں ترکوں کے لئے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل کچھ علاقوں میں ایس -12 سسٹم کو چالو کرے گی جو اس نے حال ہی میں یوکرائن سے حاصل کیا ہے۔

اسی سلسلہ میں الوفاق حکومت نے اپنے ترجمان محمد قنونو کی زبانی کہا ہے کہ "الوطيہ" ایئر فورس اڈہ پر بمباری قومی فوج کی حمایت میں غیر ملکی طیارہ کے ذریعہ کی گئی ہے جس نے ساحلی شہر سرت کو نشانہ بنایا ہے اور اس نے حملہ آور ممالک کو کہا ہے کہ ہمارے جواب کا انتظار کریں۔(۔۔۔)

منگل 16 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 07 جولائی 2020ء شماره نمبر [15197]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]