لیبیا کے قبائل نے سیسی کو خودمختاری کے تحفظ کے لئے مداخلت کا اختیار دیا

السیسی کو گزشتہ روز قاہرہ میں لیبیا کے قبائل کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
السیسی کو گزشتہ روز قاہرہ میں لیبیا کے قبائل کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

کل مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک مصر اور لیبیا دونوں کی قومی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ بننے والی ان حرکتوں کے سامنے ہاتھ پر ہاتھ ڈال کر بیٹھا نہیں رہے گا۔

قاہرہ میں منعقدہ کانفرنس میں لیبیا کے شیخ اور قابل ذکر افراد کا ایک بہت بڑا وفد بھی شامل ہوا ہے اور اس کانفرنس میں السیسی نے سرت اور الجفرہ لائن کے بارے میں دوبارہ ​​بات چیت کی ہے اور کہا ہے کہ ہم نے سیدی برانی میں جن سرخ لائنوں کا اعلان کیا ہے وہ بنیادی طور پر لیبیا میں امن اور تنازعہ کے خاتمے کا مطالبہ ہے؛ لہذا مشرق یا مغرب سے اسے عبور نہیں کیا جانا چاہئے۔۔۔ اور مصر کسی بھی ایسی حرکت کے مقابلہ میں ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھا رہے گا جس سے قومی سلامتی کو براہ راست خطرہ لاحق ہونے والا ہوگا، یہ نہ صرف مصر اور لیبیا کا معاملہ ہے بلکہ عرب، علاقائی اور بین الاقوامی معاملہ ہوگا اور انہوں نے مزید کہا کہ اگر مصر لیبیا میں مداخلت کا فیصلہ کرتا ہے تو یہ فوجی منظر کو جلد اور فیصلہ کن طور پر تبدیل کردے گا کیونکہ اس کے پاس مضبوط فوج موجود ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 26 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 17 جولائی 2020ء شماره نمبر [15207]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]