"اوپیک پلس" معاہدہ میں توسیع کے اشارےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2395286/%D8%A7%D9%88%D9%BE%DB%8C%DA%A9-%D9%BE%D9%84%D8%B3-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D9%88%D8%B3%DB%8C%D8%B9-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%B4%D8%A7%D8%B1%DB%92
سعودی وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان کو دیکھا با سکتا ہے(الشرق الاوسط)
ریاض: «الشرق الاوسط»
TT
TT
"اوپیک پلس" معاہدہ میں توسیع کے اشارے
سعودی وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان کو دیکھا با سکتا ہے(الشرق الاوسط)
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے کل کہا ہے کہ "اوپیک پلس" معاہدہ میں مزید دو سال کی توسیع ہوگی اور شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے العربیہ چینل کو بیان دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ یہ معاہدہ اپریل 2022 تک جاری رہے گا اور انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدہ میں ایک واضح متن بھی شامل ہے جس میں توسیع پر غور کرنے کے لئے اس سال کے آخر میں ایک اجلاس منعقد کئے جانے کی بات کی گئی ہے۔
شہزادہ عبد العزیز نے مزید کہا کہ آئل مارکیٹ کورونا سرنگ سے اب تک نہیں نکل سکی ہے اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آنے والے عرصے میں ابھی بھی مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس وبا کے ختم ہونے تک بحالی نظام کے ایک حصے کے طور پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئل مارکیٹ نگران اتھارٹی کے ذریعہ ایک ماہانہ اجلاس ہوگا۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]