روحانی نے کورونا تباہی کی حقیقت کا کیا انکشاف https://urdu.aawsat.com/home/article/2400286/%D8%B1%D9%88%D8%AD%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%86%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%D8%AA%D8%A8%D8%A7%DB%81%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%D8%AA-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%86%DA%A9%D8%B4%D8%A7%D9%81
گزشتہ روز ایران میں وبائی امراض سے متعلق ایک میٹنگ میں شریک ہوتے ہوئے روحانی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
روحانی نے کورونا تباہی کی حقیقت کا کیا انکشاف
گزشتہ روز ایران میں وبائی امراض سے متعلق ایک میٹنگ میں شریک ہوتے ہوئے روحانی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی اے)
گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ملک میں کورونا وبا کی تباہی کی حقیقت کا انکشاف کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران مشرق وسطی میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا علاقہ ہے۔
روحانی نے اندازہ لگایا ہے کہ گزشتہ مہینوں میں 25 ملین ایرانیوں کو وائرس کا مرض لاحق ہوا ہے اور ترجیحی بات یہ ہے کہ مزید 35 ملین لوگ خطرے میں ہیں اور ان کے دفتر نے کہا ہے کہ یہ اعداد وشمار نائب وزیر صحت برائے ریسرچ کی ایک رپورٹ کے صوابدیدی سیناریو پر مبنی ہیں اور یہ تخمینہ ہلاکتوں کی اعلان کردہ تعداد جو 271 ہے اس سے کہیں زیادہ ہے اور اس اعلان کردہ تعداد کے سلسلہ میں بین الاقوامی مبصرین اور ایرانی عہدیداروں نے سوال اٹھایا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]