پینٹاگون نے ترکی پر ہزاروں کی تعداد میں کرایہ کی فوج کو لیبیا بھیجنے کا لگایا الزام

پینٹاگون نے ترکی پر ہزاروں کی تعداد میں کرایہ کی فوج کو لیبیا بھیجنے کا لگایا الزام
TT

پینٹاگون نے ترکی پر ہزاروں کی تعداد میں کرایہ کی فوج کو لیبیا بھیجنے کا لگایا الزام

پینٹاگون نے ترکی پر ہزاروں کی تعداد میں کرایہ کی فوج کو لیبیا بھیجنے کا لگایا الزام
پنٹاگون کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران ترکی نے 3500 اور 3،800 کے درمیان فوجی لیبیا کی طرف بھیجا ہے اور ایسوسی ایٹڈ پریس نے افریقہ میں انسداد دہشت گردی کارروائیوں سے متعلق پنٹاگون کی سہ ماہی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ترکی نے لیبیا میں قیام کے سلسلہ میں مدد کرنے کے ارادہ سے فائز السراج کی سربراہی میں لیبیا کی "الوفاق" حکومت کے ساتھ مل کر لڑنے والے ہزاروں کرائے کے فوجیوں کو شہریت کی پیش کش کی ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" نے اطلاع دی ہے کہ امریکی فوج کو ان فوجیوں کے بارے میں (آئی ایس آئی ایس) یا (القاعدہ) جیسی شدت پسند تنظیموں کے وابستگی کا ثبوت نہیں ملا  ہے اور اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کی زیادہ توجہ ملنے والے پیسہ پر ہے ناکہ کسی آئڈولوجیا یا سیاست سے ہے۔

دوسری طرف ترکی نے لیبیا میں ہتھیاروں کی ترسیل کے لئے ایک نیا ایئر برج قائم کیا ہے اور پہلی بار اس کا ایک کارگو جہاز براہ راست اس الوطية ایئر بیس پر اترا ہے جس پر حال ہی میں بمباری کی گئی تھی۔(۔۔۔)

اتوار 28 ذی القعدہ 1441 ہجرى - 19 جولائی 2020ء شماره نمبر [15209]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]