روس نے فرات کے مشرق میں امریکہ پر انارکی پھیلانے کا لگایا الزام

گزشتہ روز فرات کے مشرق میں واقع القامشلي میں شام کی ڈیموکریٹک فورسز کے ایک رکن کو دیکھا جا سکتا ہے (اے اف بی)

TT

گزشتہ روز ماسکو نے شمال مشرقی شام میں واقع مشرقی فرات کے اندر ایسے وقت میں واشنگٹن پر انارکی پھیلانے کا الزام عائد کیا جب اس خطے میں کرد-عرب کشیدگی موجود ہے اور امریکی فوج اس پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

روسی حمیمیم اڈہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ اس خطے میں امریکی فوجی موجودگی عدم استحکام اور شام میں سیاسی تصفیہ کے لئے کسی بھی کوشش کی راہ میں رکاوٹ کا ایک لازمی عنصر بن گئی ہے۔

شام میں روسی مفاہمت کے مرکز کے سربراہ الیکژنڈر شیرپینسکی نے کہا ہے کہ فرات کے مشرق میں خاص طور پر دیر الزور کے ان علاقوں میں جو حکومت کے زیر اقتدار نہیں ہیں صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے اور انہوں نے اس میں جاری اقدامات کی طرف اشارہ کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 18 ذی الحجہ 1441 ہجرى - 08 اگست 2020ء شماره نمبر [15229]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]