سعودی عرب عرب اقدام اور دو ریاستوں کے حل پر کاربند ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2458841/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%A7%D9%82%D8%AF%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AF%D9%88-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%AD%D9%84-%D9%BE%D8%B1-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A8%D9%86%D8%AF-%DB%81%DB%92
سعودی عرب عرب اقدام اور دو ریاستوں کے حل پر کاربند ہے
سعودی وزیر خارجہ اور ان کے جرمن ہم منصب کو گزشتہ روز برلن میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
برلن: راغدة بهنام
TT
TT
سعودی عرب عرب اقدام اور دو ریاستوں کے حل پر کاربند ہے
سعودی وزیر خارجہ اور ان کے جرمن ہم منصب کو گزشتہ روز برلن میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ سعودی عرب قیام امن کو ایک اسٹریٹجک انتخاب کے طور پر قبول کرنے کا پابند ہے اور وہ عرب امن اقدام اور بین الاقوامی قانونی فیصلوں کا بھی پابند ہے اور وہ فلسطینی علاقوں کو ظم کرنے کے سلسلہ میں کسی یکطرفہ اسرائیلی اقدامات کو دونوں ملکوں کے حل میں رکاوٹ سمجھتا ہے۔
برلن میں اپنے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ نے کل کہا ہے کہ سعودی عرب امن تک پہنچنے اور اسرائیل کے فلسطینی سرزمین کو الحاق کرنے کے خطرات کو کم کرنے کی تمام کوششوں کو سراہتا ہے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]