روس ترکی اور شام کے کردوں کے مابین ثالثی کرے گا

روس ترکی اور شام کے کردوں کے مابین ثالثی کرے گا
TT

روس ترکی اور شام کے کردوں کے مابین ثالثی کرے گا

روس ترکی اور شام کے کردوں کے مابین ثالثی کرے گا
شام کے ایک کرد رہنما نے کہا ہے کہ ماسکو انقرہ اور "شامی ڈیموکریٹک کونسل" کے مابین ثالثی کا خواہاں ہے  اور یاد رہے کہ "شامی ڈیموکریٹک فورسز" کے سیاسی ونگ میں کرد "عوامی تحفظ یونٹ" کا غلبہ ہے اور مشرقی فرات کے حصے میں ان کا کنٹرول ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شام کے لئے روسی صدر کے خصوصی ایلچی الیگزنڈر لاورینتیف اور نائب وزیر خارجہ سیرگی ورشین نے ماسکو میں نائب وزیر خارجہ سادات اونل کی سربراہی میں ترک وفد سے ملاقات کی ہے اور مشرقی فرات کے خطے کی صورتحال پر دھمکیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور شامی عرب جمہوریہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاننے والی دھمکیوں کو بھی نگاہ میں رکھا گیا ہے۔

دریں اثنا روس کے ماہرین نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے کچھ دن پہلے جان بوجھ کر "شامی ڈیموکریٹک کونسل" کے ایک وفد کی میزبانی کی ہے جس میں انقرہ اور واشنگٹن کو پیغامات دیئے گئے ہیں اور اس بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی قیادت ترکی اور کرد کے درمیان تناؤ کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 15 محرم الحرام 1442 ہجرى - 03 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15255]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]