معیشت کو بچانے کے لئے دمشق میں ایک ممتاز روسی وفد کی آمد

لاوروف کو گزشتہ جمعرات کے دن شام میں اقوام متحدہ کے ایلچی جییر پیڈرسن کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)

TT

آج نائب وزیر اعظم اور حکومت میں معاشی فائل کے ذمہ دار یوری بوریسوف، وزیر خارجہ سیرگی لاوروف اور سفارتی وفوجی سطح کے عہدیداروں پر مشتمل ایک ممتاز روسی وفد شام کے صدر بشار الاسد اور ممتاز شامی عہدیداروں سے اس دورے کے دوران بات چیت کریں گے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہے گا اور سیاسی اور معاشی سطح پر شام کی قیادت کے ساتھ مباحثے کی میز پر مکمل انتظامات کرنے کے ماسکو کے اقدام کے ذریعے ایک فیصلہ کن اہم چیز کھل کر سامنے آئے گی۔

ایک اعلی عہدے دار روسی سفارتی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ ماسکو اس وجہ سے آغاز کررہا ہے کہ شام مشکلات سے دوچار ہے اور خاص طور پر معاشی زندگی بہت خراب ہے  اور شام پر عائد معاشی ناکہ بندی کا مقابلہ کرنے کے لئے ان مشکل حالات میں فعال مدد فراہم کرنے کی بہت ضرورت ہے۔(۔۔۔)

پیر 19 محرم الحرام 1442 ہجرى - 07 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15259]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]