دمشق کو واشنگٹن کی پابندیوں کے اثرات کا اعتراف ہے

گزشتہ روز شام کے شمال مشرق حسکہ میں رمیلان تیل کے میدان کی حفاظت کرنے والی ایک امریکی فوجی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

گزشتہ روز دمشق نے شام کی معیشت پر امریکی پابندیوں کے اثرات اور ایندھن کے بحران کو بڑھاوا دینے میں ان کے کردار کو قبول کیا ہے۔

شام کے وزیر تیل بسام طعمة نے کہا ہے کہ امریکہ کی سخت پابندیوں کے نتیجے میں شام کو پٹرول کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اسی کی وجہ سے ایندھن کی درآمدات بھی متاثر ہوئی ہیں اور یہ جنگ میں تباہ حال ملک کی معیشت کو متاثر کرنے والا سب سے نقصان دہ بحران ہے۔

طعمة نے سرکاری ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ "سیزر ایکٹ" جو امریکہ کی انتہائی سخت پابندیاں ہے گزشتہ جون میں نافذ ہوا ہے اور اس کی بنیاد پر غیر ملکی کمپنیاں دمشق کے ساتھ معاملات نہیں کر سکتی ہیں جس کی وجہ سے بہت ساری ٹرکیں کھڑی ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 30 محرم الحرام 1442 ہجرى - 18 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15270]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]