ادلب خطوط کے بعد روسی ترک مشقیں

فرات کے مشرق میں ایک امریکی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل پر ایک شامی کو گزشتہ روز دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
فرات کے مشرق میں ایک امریکی گاڑی کے قریب موٹرسائیکل پر ایک شامی کو گزشتہ روز دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

گزشتہ روز شمال مغربی شام میں ترک اور روسی افواج نے مشترکہ گشت کے دوران رابطہ کے سلسلے میں تربیتی مشقیں کا مظاہرہ کیا ہے اور اقدام انقرہ کو ادلب پر بمباری کرکے پیغام بھیجے جانے کے ایک دن بعد ہی ہوا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے گزشتہ روز العربیہ ٹی وی کو بتایا ہے کہ روس اور ترکی نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر حلب-لاذقیہ روڈ پر مشترکہ گشت معطل کردیا ہے اور صورتحال پرسکون ہوتے ہی وہ ان گشت کو دوبارہ شروع کردیں گے۔

ترک ذرائع نے بتایا ہے کہ ان مشقوں میں ادلب جنگ بندی معاہدے کے مطابق 15 مارچ کو حلب- لاذقیہ بین الاقوامی روڈ پر مشترکہ گشت میں شریک فوجیوں کے مابین ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کرنا بھی شامل ہے۔(۔۔۔)

منگل 05 صفر المظفر 1442 ہجرى - 22 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15274]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]