مشرقی شام میں ایرانی ملیشیاؤں کے خلاف دن کے وقت کئے گئے حملے

مشرقی شام میں ایرانی ملیشیاؤں کے خلاف دن کے وقت کئے گئے حملے
TT

مشرقی شام میں ایرانی ملیشیاؤں کے خلاف دن کے وقت کئے گئے حملے

مشرقی شام میں ایرانی ملیشیاؤں کے خلاف دن کے وقت کئے گئے حملے
شمال مشرقی شام میں دیر الزور کے دیہی علاقوں میں ایرانی ملیشیاؤں کے مقامات پر گزشتہ روز دن کے دوران حملہ کیا گیا ہے اور اسی طرح دیگر علاقوں میں ان ان کی دیگر جگہوں پر جمعہ اور سنیچر کی شب میں بھی حملے کئے گئے ہیں۔

کل سہ پہر کے بعد حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ ہوائی حملے جنگی طیاروں کے ذریعے کیے گئے ہیں لکن یہ معلوم نہیں ہے کہ وہ اسرائیلی تھے یا بین الاقوامی اتحاد سے تعلق رکھنے والے تھے اور یہ حملے محاسن ریگستان پر ہوئے ہیں جو ایران کے ساتھ وفادار ملیشیاؤں کے زیر اقتدار ہیں اور اس کی وجہ سے دھواں کافی بڑھ گیا ہے اور انہوں نے اس کے بعد مزید کہا کہ یہ جہاز شامی ڈیموکریٹک فورسز کے اثر ورسوخ والے علاقوں کی طرف گیئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ہوائی جہاز امریکی ہوسکتے ہیں۔

رصدگاہ نے دیر الزور کے مشرقی دیہی علاقوں میں ایربی ملیشیاؤں کے زیر کنٹرول البوکمال علاقے میں ہونے والے دھماکوں کی طرف بھی اشارہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 6 ملیشیا ہلاک اور ان کی گاڑیاں تباہ ہوگئی ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 29 ربیع الاول 1442 ہجرى – 15 نومبر 2020ء شماره نمبر [15328]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]