ٹرمپ شکست تسلیم کرنے کے قریب ہیں

جمعرات کے دن عید شکر کے موقع پر امریکی صدر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (روئٹر)
جمعرات کے دن عید شکر کے موقع پر امریکی صدر کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (روئٹر)
TT

پرسو شام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرنے کے قریب پہنچے ہیں اور انہوں نے اپنی نوعیت کے پہلے بیان میں کہا ہے کہ وہ وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے کیونکہ ووٹرز نے ان کے ڈیموکریٹک مخالف جو بائیڈن کو ووٹ دیا ہے، تاہم امریکی صدر نے انتخابات میں اپنی کامیابی پر اصرار کرتے ہوئے بیانات جاری کرنے کے ذریعہ بہت سارا تنازعہ برپا کیا ہے اور بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے سلسلہ میں دوبارہ اپنے الزامات عائد کئے ہیں۔

ٹرمپ نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بائیڈن وائٹ ہاؤس میں بطور صدر داخل نہیں ہو سکتے ہیں الا یہ کہ وہ یہ ثابت کرسکیں کہ انہوں نے " 80،000،000 ووٹ جعلسازی یا غیر قانونی طور پر حاصل نہیں کیا ہے کیونکہ جب آپ ڈیٹرایٹ، اٹلانٹا، فلاڈیلفیا اور میلواکی میں جو کچھ ہوا اسے دیکھیں گے اس سے آپ کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کا اندازہ ہو سکے گا اور اس وقت ایک بہت بڑا مسئلہ درپیش ہوگا جسے حل نہیں کیا جاسکے گا۔(۔۔۔)

ہفتہ 13 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 28 نومبر 2020ء شماره نمبر [15341]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]