حوثیوں کا ایک بارود بحر احمر میں تاجر جہاز سے ٹکرایا

حوثی ملیشیا کی جانب سے یمنی ساحل کی طرف جانے والے راستے میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے تعینات سمندری بارودی سرنگوں کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)

TT

یمن میں اتحادی فوج کی حمایت کرنے والے جوائنٹ فورسز کی کمان نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں کے ذریعہ لگایا گیا ایک سمندری بارود بحیرہ احمر میں ایک تجارتی کارگو جہاز سے ٹکرا گیا ہے جس کے نتیجے میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا ہے اور انسانی نقصانات کے بغیر جہاز کے اگلے حصہ کو نقصان پہنچا ہے۔

اس اتحاد نے حوثی ملیشیاؤں کے ذریعہ بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں بارودی سرنگیں لگانے کی وجہ سے ان کی دہشت گردی کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے کی نشاندہی کی ہے اور اسے بحری نیویگیشن اور بین الاقوامی تجارت کے لئے خطرناک قرار دیا گیا ہے۔(۔۔۔)

 ہفتہ  12 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 26 دسمبر 2020ء شماره نمبر [15369]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]