واشنگٹن عراقی پاپولر موبلائزیشن کے سربراہ کو سزا دینے کو ہے

فالح الفیاض کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
فالح الفیاض کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

واشنگٹن عراقی پاپولر موبلائزیشن کے سربراہ کو سزا دینے کو ہے

فالح الفیاض کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
فالح الفیاض کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز واشنگٹن نے عراقی پاپولر موبلائزیشن کے خلاف کاروائی کرنی شروع کردی ہے اور اس کے سربراہ فالح الفیاض پر پابندیاں عائد کردی ہے اور اس طرح وہ امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والے پہلے اعلی عہدے دار سرکاری اہلکار بن گئے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ اکتوبر 2019 میں شروع ہونے والے مظاہروں کے دوران فیاض نے اپنا کردار ادا کیا  ہے جب ایران کی اتحادی مسلح ملیشیاؤں نے ان عراقی شہریوں پر حملہ کیا تھا جنہوں نے بدعنوانی، بیروزگاری، معاشی جمود اور ناقص عوامی خدمات کے خلاف احتجاج کیا تھا اور ان مظاہروں میں عراق کے اندرونی معاملات میں ایران کی مداخلت کی بھی مخالفت کی گئی تھی۔

پومپیو نے اشارہ کیا ہے کہ الفیاض "پاپولر موبلائزیشن فورسز" کی فوجی کونسل کے اس وقت سربراہ تھے جب ان کی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست گولہ بارود فائر کیا تھا جس کے نتیجے میں عراقی شہری ہلاک ہوئے تھے اور وہ ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے بھی رکن تھے۔(۔۔۔)

ہفتہ  26 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 09 جنوری 2021ء شماره نمبر [15383]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]