عمان میں نئے نظام سے ولی عہد بننے کے لئے ذي يزن کا راستہ ہموار ہوگا

سلطان عمان کو پچھلے سال عہدہ سنبھالنے کے بعد دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
سلطان عمان کو پچھلے سال عہدہ سنبھالنے کے بعد دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

گزشتہ روز سلطنت عمان نے "ریاست کے بنیادی قانون" کے متن کی تفصیلات جاری کی ہے جس میں حکومت کی منتقلی کے طریقہ کار کے سلسلہ میں چند ترامیم شامل ہیں اور جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کا مینڈیٹ سلطان کے سب سے بڑے بیٹے کو منتقل کردیا گیا ہے اور وہ سب سے بڑے بیٹے سلطان ہیثم بن طارق ہیں اور ان کو ولی عہد شہزادہ بنا دیا  گیا ہے اور سلطان کے بڑے بیٹے ذي يزن بن ہیثم ہیں جو اس وقت ثقافت، کھیل اور یوتھ کے وزیر ہیں۔

پیر کو سلطان نے سلطنت میں اقتدار کی منتقلی کے ایک سال بعد ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایک ولی عہد شہزادہ مقرر کرنے، سلطنت میں اقتدار کی منتقلی کے لئے ایک خاص میکانزم کے قیام کا فرمان جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز سرکاری گزٹ میں شائع ہونے والے مطابق نئے بنیادی قانون کے آرٹیکل 5 میں کہا گیا ہے کہ حکومت کا اختیار سلطان کے سب سے بڑے بیٹے، پھر ان کے بیٹے کے سب سے بڑے بیٹ کو ہوگا اور اسی طرح طبقے کے بعد طبقہ تک منتقل ہوتا رہے گا۔(۔۔۔)

بدھ 30 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 13 جنوری 2021ء شماره نمبر [15387]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]