"ڈاووس ایجنڈا" میں جدید انداز اپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے

میریک دوشیک کو 2017 میں عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ورلڈ اکنامک فورم)
میریک دوشیک کو 2017 میں عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ورلڈ اکنامک فورم)
TT

جمعہ کی شام عالمی اقتصادی فورم میں "ڈاووس ایجنڈا" کے کام اس طور پر اختتام پذير ہوئے ہیں کہ اس میں ممالک کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے، پائیدار تعمیر نو اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے جدید طریق کار اپنانے کے سلسلہ میں عالمی مطالبات کا جواب دیا گیا ہے۔
 
فورم کے ایک سینئر عہدیدار نے فرضی "ڈاووس" کے اختتام کے وقت الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے دو اہم مقاصد پر توجہ مرکوز کی ہے اور فورم میں مشرق وسطی، شمالی افریقہ، یورپ اور یوریشیا خطے کے ڈائریکٹر، مرکز میں جیو پولیٹیکل اور علاقائی امور کے نائب صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرمیریک دوشیک نے مزید واضح کی کہ پہلا مقصد استحکام کے اہداف کو مرکزی دھارے میں اور چوتھے صنعتی انقلاب کو برقرار رکھنے سے متعلق ہے جبکہ دوسرا نئے طریقوں کو آزمانے کی کوشش سے متعلق ہے۔(۔۔۔)

اتوار 18 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 31 جنوری 2021ء شماره نمبر [15404]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]