اربیل میں امریکی اڈے کو میزائل کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے

پرسو روز عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی کو بغداد میں "امریکن یونیورسٹی" کی افتتاحی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

گزشتہ شام عراق کے کردستانی علاقے کے دارالحکومت اربیل پر میزائل گرے ہیں جس میں ایک امریکی فوجی اور متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں اور ان کے علاوہ امریکی زیرقیادت اتحاد کے ایک غیر ملکی شخص کو بھی ہلاک کردیا گیا ہے۔

رووداو میڈیا نیٹ ورک نے ایک سینئر سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ آٹھ راکٹ شہر پر گرے ہیں اور انہیں قابل اعتماد اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ ان میزائلوں کو دبس کے قریب سے ایک علاقے سے حشد شعبی کے ذریعہ فائر کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اتحاد نے رات کے وقت تصدیق کیا ہے کہ اربیل میں ایک فضائی اڈے کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے میں ایک امریکی فوجی کے علاوہ ایک غیر ملکی شہری ہلاک اور پانچ دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

منگل 05 رجب 1442 ہجرى – 16 فروری 2021ء شماره نمبر [15421]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]