ویکسین کے تحفہ کی وجہ سے تیونس میں برپا ہوا تنازعہ

سیاستدانوں نے غنوشی پر خفیہ طور پر کورونا ویکسین  حاصل کرنے کا لگایا الزام (ڈی بی اے)
سیاستدانوں نے غنوشی پر خفیہ طور پر کورونا ویکسین حاصل کرنے کا لگایا الزام (ڈی بی اے)
TT

تیونس میں کورونا ویکسین سے متعلق ایک اسکینڈل کی وجہ سے صدر جمہوریہ قیس سعید اور وزیر اعظم ہشام المشیشی کے مابین گہرے تنازعات پیدا ہو چکے ہیں۔

اس اسکینڈل کا انکشاف اس وفت ہوا جب معلوم ہوا کہ صدر جمہوریہ کو کورونا ویکسین کی ایک ہزار خوراک موصول ہوئی ہے لیکن انہوں نے اس خبر کے بارے میں خاموشی اختیار کی ہے اور ان ویکسین کو فوجی ادارے کی طرف بھیج دی ہے جس کے ذمہ دار صدر سعید ہیں لیکن انہوں نے وزیر اعظم کو اس کے بارے میں نہیں بتایا۔

حزب اختلاف کے متعدد اراکین پارلیمنٹ نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا ویکسین خفیہ طور پر تیونس پہنچی ہے اور انہوں نے ساتھ ہی حکام پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ویکسین سینئر عہدیداروں، سیاست دانوں اور سیکیورٹی رہنماؤں میں تقسیم کر دی ہے۔(۔۔۔)

منگل 19 رجب 1442 ہجرى – 02 مارچ 2021ء شماره نمبر [15435]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]