امریکہ نے مشرقی شام میں میزائل دفاعی نظام کیا تعینات

شمال مشرقی شام میں ایک امریکی فوجی گشت کو دیکھا جا سکتا ہے (آرکائیو - اے ایف پی)
شمال مشرقی شام میں ایک امریکی فوجی گشت کو دیکھا جا سکتا ہے (آرکائیو - اے ایف پی)
TT

فرات کے مشرق میں مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے شمال مشرقی شام میں دیر الزور کے قریب اپنی افواج کے تحفظ کے لئے ایک مختصر فاصلے کا دفاعی میزائل نظام متعین کیا ہے۔

مقامی کارکنوں نے عراق سے مشرقی شام کی طرف جانے والے ایک ٹرک کی ویڈیو نشر کی ہے جس پر مختصر فاصلے والا ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم ہے اور "فوربز" ویبسائٹ نے کہا ہے کہ یہ نظام امریکی افواج کو ڈرونز کے بڑھتے ہوئے خطرے سے بچانے کے لئے سب سے بہتر ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ بھی کیا ہے کہ یہ نظام دیر الزور میں امریکی افواج کو منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے 2020 کے اوائل میں دیر الزور میں تیل کے کھیتوں میں تعینات امریکی افواج کو بغیر پائلٹ جہاز کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا ہے جو چھوٹے مارٹر گولے اور گولہ بارود گرانے کے قابل تھے۔(۔۔۔)

جمعہ 22 رجب 1442 ہجرى – 05 مارچ 2021ء شماره نمبر [15438]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]