گولن کی خودمختاری کی وجہ سے بائیڈن اور نیتن یاہو کے اختلافات میں ہوا اضافہ

اس ماہ کے اوائل میں شمال مشرقی شام میں تیل کے فیلڈ کے قریب ایک امریکی گاڑی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

سنہ 1967ء سے شام کے مقبوضہ گولن پر اسرائیلی قبضہ کے سلسلہ میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت سے گریز کرنے کی وجہ سے امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کے مابین اختلافات میں اضافہ ہو چکا ہے۔

بلنکن نے پیر کی شب "سی این این" کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور (صدر بشار) کے صدر بشارالاسد کی حمایت یافتہ مسلح گروہوں کی موجودگی اسرائیل کے لئے ایک بہت بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے؛ لہذا عملی لحاظ سے میں سمجھتا ہوں کہ اس معاملے میں گولن پر قابو پانا اسرائیل کی سلامتی کے لئے حقیقی اہمیت کا حامل ہے۔(۔۔۔)

بدھ 28 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 10 فروری 2021ء شماره نمبر [15415]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]