سعودی عرب نے دانشورانہ آگہی کے ساتھ انتہا پسندی کا سامنا کیا ہے

سعودی وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
سعودی وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

سعودی عرب نے دانشورانہ آگہی کے ساتھ انتہا پسندی کا سامنا کیا ہے

سعودی وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
سعودی وزیر تعلیم حمد آل الشیخ کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
وسطیت اور اعتدال پسندی کی اقدار کو فروغ دینے اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کے لئے سعودی عرب جارحانہ انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے نصاب میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں ہو رہی ہیں اور فلسفہ اور تنقیدی فکر میں بھی تبدیلی ہو رہی ہے۔

وزارت تعلیم بے ضابطگیوں، انتہا پسندوں اور تحلیل شدہ نظریات اور طرز عمل کی نگرانی کے لئے نئے اقدامات کے سلسلہ میں کام کر رہی ہے اور اس نے تمام محکمۂ تعلیم اور یونیورسٹیوں میں "دانشورانہ شعور" کے یونٹس کے قیام کا اعلان کیا ہے تاکہ شہریت، اعتدال پسندی ووسطیت کی اقدار کو فروغ دیا جا سکے اور انتہا پسندی اور تحلیل کے تمام نظریات کا مقابلہ کیا جا سکے۔

وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشيخ نے پرسو کہا ہے کہ وزارت کا مقصد ہر محکمۂ تعلیم اور یونیورسٹی میں دانشورانہ آگاہی یونٹ قائم کرنا ہے تاکہ مذہب سے وفاداری  حکمرانوں سے وفاداری، وطن کی طرف وابستگی جیسی اچھی اقدار کو فروغ دیا جاسکے  اور اعتدال پسندی، وسطیت ، رواداری اور بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلایا جا سکے اور انتہا پسندی کی فکر اور اس کے اثرات کو روکا جا سکے اور علمی امور میں سائنسی اور تحقیقی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔(۔۔۔)

منگل 03 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 16 مارچ 2021ء شماره نمبر [15449]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]