اسرائیلی ذرائع: ایران کے لئے بحری نشانہ بنانا تصور سے بالاتر ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2882171/%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B0%D8%B1%D8%A7%D8%A6%D8%B9-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%DB%8C-%D9%86%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%81-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%D8%A7-%D8%AA%D8%B5%D9%88%D8%B1-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D9%84%D8%A7%D8%AA%D8%B1-%DB%81%DB%92
اسرائیلی ذرائع: ایران کے لئے بحری نشانہ بنانا تصور سے بالاتر ہے
جولائی 2019 میں شام کی طرف ایرانی تیل پہنچانے کے شبے میں سپرٹینکر "گریس 1" کو جبل طارق کے قریب حراست میں لیا گیا تھا (رائٹرز)
اسرائیل کے سکیورٹی ذرائع نے جمعہ کے روز انکشاف کیا ہے کہ "وشیدہ جہازوں کی جنگ جس کے بارے میں پچھلے ہفتے معلومات شائع کی گئیں ہیں حقیقت میں ان کے تصور سے کہیں زیادہ ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب شام میں ایرانی جگہوں کے خلاف فضائی حملے سامنے آرہے ہیں تو دوسری طرف سمندری راستے پر ایرانی بحری جہازوں کے خلاف بھی مزید ضربیں لگائی جاری ہیں لیکن تل ابیب اور تہران میں دونوں فریقین ان کے بارے میں بات نہیں کررہے ہیں اور دونوں ایک ساتھ اس معاملہ کو سب سے بڑے مشترکہ راز کے طور پر رکھے ہوئے ہیں۔
ان ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے امریکی "وال اسٹریٹ جنرل" اخبار میں شائع ہونے والی اس رپورٹ میں جس میں اسرائیلی ذرائع نے ایرانی بحری جہازوں پر 12 حملوں کا انکشاف کیا ہے وہ تو بہت ہی کم ہے اور یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور ایرانی بحری جہازوں پر اسرائیلی حملوں کی تعداد فضائی حملوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہیں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]