علاقائی سلامتی کو بڑھانے کے لئے چین اور سعودی عرب کی بات چیت

سعودی ولی عہد شہزادہ کو کل چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ کو کل چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)
TT

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل نیوم میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے بات چیت کے لئے باضابطہ ایک اجلاس منعقد کیا ہے جس میں علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیشرفت اور امن وسلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کے بارے میں گفتگو ہوئی ہے اور اس کے علاوہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ مفاد کے سلسلہ میں متعدد امور کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال ہوا ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے العربیہ ٹی وی کو انٹرویو دینے کے دوران خطے کی سلامتی اور استحکام سے متعلق پانچ نکاتی اقدام کا انکشاف کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم مشرق وسطی کے ممالک کے درمیان باہمی احترام کا مطالبہ کرتے ہیں اور وانگ یی نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک مشرق وسطی کے خطے میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر زور دیتا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کی کوششوں کی تائید کرنا ہوگی تاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ جوہری ہتھیاروں سے پاک ہوں۔

دوسری جانب خلیجی عرب ممالک کے تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح مبارک الحجرف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جی سی سی کے ممالک مختلف شعبوں میں اپنے اور چین کے مابین تعاون اور دوستی کے تعلقات کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں جن سے مشترکہ مفادات کے ساتھ ساتھ دونوں فریقوں کے مابین آزادانہ تجارت کے مذاکرات کی فائل کو آگے بڑھا جا سکے۔(۔۔۔)

جمعرات 12 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 25 مارچ 2021ء شماره نمبر [15458]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]