منفی نے کی پہلی فوجی میٹنگ کی صدارت

طرابلس میں اپنی نوعیت کے پہلے فوجی میٹنگ کے دفتر کے ذریعہ تقسیم کردہ تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
طرابلس میں اپنی نوعیت کے پہلے فوجی میٹنگ کے دفتر کے ذریعہ تقسیم کردہ تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

لیبیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی نے گزشتہ روز دارالحکومت طرابلس میں ایک اجلاس کی صدارت کی ہے جو ان کی کونسل کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے کیونکہ وہ اس اجلاس  میں لیبیا کی فوج کے اعلی کمانڈر کی حیثیت سے شریک ہوئے ہیں۔

المنفی نے اپنے میڈیا آفس کے ذریعہ تقسیم کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ اجلاس لیبیا آرمی کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے ان کے لئے اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جو لیفٹیننٹ جنرل محمد کی موجودگی میں طرابلس نیول اڈے پر واقع ان کے صدر دفتر میں منعقد ہوا ہے اور اس اجلاس میں اتحاد حکومت کے وفادار آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف، کچھ قانونی اور مالی عہدے دار بھی شریک ہوئے ہیں اور اس میں تنظیم اور انتظام سے متعلق فائلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دریں اثنا فرانس نے دارالحکومت طرابلس میں 2014 سے اپنا بند سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا ہے جبکہ اس کی خاتون سفیرہ بیٹریس لی فریپر ڈویلن نے پہنچنے کے بعد ہی اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ لیبیا کے حکام اور لیبیا کے عوام کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے تمام طاقت کے ساتھ کام کریں گی۔(۔۔۔)

منگل 17 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 30 مارچ 2021ء شماره نمبر [15463]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]