اردوگان کے ساتھ نشستوں کے واقعہ سے چارلس مائکل کی نیند اڑ چکی ہے

کمیشن کی چیئرپرسن ارسولا وان ڈیر لیین کو دیکھا جا سکتا ہے
کمیشن کی چیئرپرسن ارسولا وان ڈیر لیین کو دیکھا جا سکتا ہے
TT

اردوگان کے ساتھ نشستوں کے واقعہ سے چارلس مائکل کی نیند اڑ چکی ہے

کمیشن کی چیئرپرسن ارسولا وان ڈیر لیین کو دیکھا جا سکتا ہے
کمیشن کی چیئرپرسن ارسولا وان ڈیر لیین کو دیکھا جا سکتا ہے
یورپی کونسل کے صدر چارلس مائکل کی نیند اس وقت اڑ گئی جب گزشتہ ہفتے ترکی میں ایک سخت موقف کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ترک صدر رجب طیب اردوگان کے ساتھ ملحقہ ایک ہی نشست پر بیٹھے تھے جبکہ یوروپی کمیشن کی صدر تھوڑی دیر کے لئے کھڑی رہے جب انہیں اپنے لئے مخصوص نشست نہیں ملی۔

مائکل نے جرمن اخبار "ہینڈلز بلٹ" سے کہا کہ میں کوئی راز چھپاتا نہیں ہوں کہ رات کو مجھے اچھی طرح سے نیند نہیں آتی ہے اور اس کی وجہ میرے سر سے اس منظر کا نہیں جانا ہے۔

ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس واقعے کی ایک ویڈیو کلپ میں کمیشن کی چیئرپرسن اروسولا وان ڈیر لیین جو اس عہدے پر قابض ہونے والی پہلی خاتون ہیں اور میٹنگ میں اکلوتی خاتون تھیں ان کو ایک لمحے کے لئے حیرت زدہ دیکھا گیا ہے اور انہوں نے ہتھیلی کو ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر حرکت دی جس سے ان کی عدم رضامندی کی تصدیق ہوتی ہے کیونکہ مائکل بات چیت کے آغاز سے پہلے ہی اردوگان کے ساتھ ملحقہ واحد نشست پر بیٹھ گئے لیکن ان کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔(۔۔۔)

اتوار 29 شعبان المعظم 1442 ہجرى – 11 اپریل 2021ء شماره نمبر [15475]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]