اریٹیریا نے ٹگرائے میں اپنی افواج کی موجودگی کے اعتراف کے ساتھ ان کے انخلا کا کیا وعدہ https://urdu.aawsat.com/home/article/2927146/%D8%A7%D8%B1%DB%8C%D9%B9%DB%8C%D8%B1%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D9%B9%DA%AF%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%8C-%D8%A7%D9%81%D9%88%D8%A7%D8%AC-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D9%88%D8%AC%D9%88%D8%AF%DA%AF%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%B9%D8%AA%D8%B1%D8%A7%D9%81-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%AE%D9%84%D8%A7-%DA%A9%D8%A7
اریٹیریا نے ٹگرائے میں اپنی افواج کی موجودگی کے اعتراف کے ساتھ ان کے انخلا کا کیا وعدہ
ٹگرائے علاقے کے دارالحکومت شمالی میکیلی شہر میں ایک قتل عام کے متاثرین کو الوداع کرتے ہوئے خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ادیس ابابا: «الشرق الاوسط»
TT
TT
اریٹیریا نے ٹگرائے میں اپنی افواج کی موجودگی کے اعتراف کے ساتھ ان کے انخلا کا کیا وعدہ
ٹگرائے علاقے کے دارالحکومت شمالی میکیلی شہر میں ایک قتل عام کے متاثرین کو الوداع کرتے ہوئے خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جمعہ اور ہفتہ کی رات اریٹیریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک خط بھیجا ہے جس میں اس نے شمالی ایتھوپیا میں واقع ٹگرائے علاقے میں پہلی بار اپنی فوج کی موجودگی کا اعتراف کیا اور ان کے انخلا کا وعدہ بھی کیا ہے۔
نومبر 2020 کے اوائل میں ایتھوپیا کے وزیر اعظم آبی احمد نے علاقے میں حکمراں ٹگرائے پیپلز لبریشن فرنٹ کی گرفتاری اور ان سے اسلحے لینے کے لئے فیڈرل آرمی کو ٹگرائے روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور ایتھوپیا کی فوج کو شمال کی جانب سے ٹگرائے کے برابر اریٹیریا سے آنے والی افواج کی حمایت حاصل ہوئی اور اس کے علاوہ جنوب سے اس سے ملحقہ ایتھوپیا کے علاقے امہرا کے فوجیوں کی حمایت بھی ملی اور وزیر اعظم نے 28 نومبر کو فتح کا اعلان بھی کردیا۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]