عالمی رہنماؤں نے موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جنگ میں اپنے عہد وپیمان کی تصدیق کردی ہے

گزشتہ روز بائڈن کو آنلائن سربراہی اجلاس میں رہنماؤں کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز بائڈن کو آنلائن سربراہی اجلاس میں رہنماؤں کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

کل عالمی رہنماؤں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے زیر اہتمام ایک ورچوئل سمٹ میں آب وہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے سلسلہ میں اپنے عزم وارادہ کی تصدیق کی ہے اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے اسے عالمی درجۂ حرارت کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں ایک موڑ قرار دیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کرۂ ارضی کے تحفظ کے لئے کی جانے والی کوششوں میں کامیابی کی خواہش کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کے لئے ایک بہتر ماحول پیدا کرنے کے لئے موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تعاون کرنے کے سلسلہ میں سعودی عرب کے عزم وارادہ کی تصدیق کی ہے۔

شاہ سلمان نے سمٹ میں اپنے ملک کے وفد کی صدارت کے دوران ایک تقریر میں مزید کہا ہے کہ  ہم نے (مملکت کے وژن 2030) کے مطابق قومی ماحولیاتی حکمت عملی اور صاف توانائی منصوبوں جیسی چند حکمت عملی اور قانون سازی کا آغاز کیا ہے اور ان سب کا مقصد 2030 تک ملک کی ضروریات کی پیداواری صلاحیت (50 فیصد) تک پہنچنا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 11 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 23 اپریل 2021ء شماره نمبر [15487]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]