بغداد میں خمینی، خامنئی اور سلیمانی کی تصویر ہٹائی گئیhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2962951/%D8%A8%D8%BA%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D9%85%DB%8C%D9%86%DB%8C%D8%8C-%D8%AE%D8%A7%D9%85%D9%86%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B3%D9%84%DB%8C%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%B5%D9%88%DB%8C%D8%B1-%DB%81%D9%B9%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%AF%D8%A6%DB%8C
بغداد میں خمینی، خامنئی اور سلیمانی کی تصویر ہٹائی گئی
اعظمیہ کے داخلی راستے سے بینر ہٹائے جانے کے وقت اس تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے جسے سوشل میڈیا کے علمبرداروں نے شیئر کی ہے
بغداد: فاضل النشمی
TT
TT
بغداد میں خمینی، خامنئی اور سلیمانی کی تصویر ہٹائی گئی
اعظمیہ کے داخلی راستے سے بینر ہٹائے جانے کے وقت اس تصویر کو دیکھا جا سکتا ہے جسے سوشل میڈیا کے علمبرداروں نے شیئر کی ہے
مرحوم ایرانی رہنماء خمینی، موجودہ رہنما علی خامنئی اور 2020 کے اوائل میں بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب امریکہ کے ذریعہ ہلاک ہونے والے قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی تصاویر پر مشتمل ایک بینر کو بغداد میں اعظمیہ محلہ کے داخلی راستے سے ہٹایا گیا ہے جسے ہٹانے کا حکم وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے دیا ہے۔
سرکاری گاڑیوں کے ہمراہ ایک فورس نے اس بینر کو ہٹایا ہے جو اعظمیہ محلہ کے داخلی دروازے اور امام ابوحنیفہ النعمان مسجد کے قریب 5 میٹر کی اونچائی پر لگایا گیا تھا اور ایک ویڈیو میں شہر کے باشندوں کی ایک بھیڑ کو بھی دکھایا گیا ہے جو بینر کو ہٹانے کا جشن مناتے ہوئے یہ نعرہ لگا رہے تھے: "اعظمیہ اچھا اور مضبوط ہے"۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]