بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی الرٹ اور عرب اور بین الاقوامی مذمت

پرسو شب مسجد اقصی میں فلسطینیوں اور قابض فوجیوں کے مابین تصادم کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
پرسو شب مسجد اقصی میں فلسطینیوں اور قابض فوجیوں کے مابین تصادم کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

بیت المقدس میں فلسطینیوں اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے درمیان اور خاص طور پر مسجد اقصیٰ کے صحنوں اور شیخ جراح محلے میں ایک طویل رات کے وسیع محاذ آرائی کے بعد مقدس شہر میں گزشتہ روز علاقائی اور بین الاقوامی جماعتوں کی ثالثی کے نتیجہ میں عارضی طور پر پرسکون ماحول دیکھا گیا ہے۔

ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ عرب ممالک اور سر فہرست مصر اور اقوام متحدہ اور یوروپی یونین جیسے بین الاقوامی ادارے صورت حال کو پرسکون کرنے کی کوشش میں فریقین کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں اور ان ذرا‏ئع نے مزید کہا ہے کہ نتیجہ کے طور پر یہ بات طے پائی ہے کہ بحران کو ختم کرنا ہوگا اور اسی وجہ سے اسرائیل نے مسجد اقصی کو دوبارہ کھول دیا ہے تاہم ممکنہ طور پر نئی شدت پسندی کے اشارے میں اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایوو کوچوی نے اپنی افواج کو بیت المقدس، مغربی کنارے اور غزہ پٹی میں محاذ آرائی کے لئے تیار رہنے کا حکم دیا ہے جہاں مظاہرے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں اور اسرائیلی الرٹ کے دوران جلانے والے غبارے چھوڑے گئے ہیں۔

فلسطین کی درخواست پر عرب لیگ نے قاہرہ میں جنرل سیکرٹریٹ کے صدر دفتر کی موجودگی میں  کل (پیر) کو مستقل مندوبین کی سطح پر اپنی کونسل کا غیر معمولی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی سربراہی قطر کی ہے جو موجودہ لیگ کونسل کا صدرہے۔(۔۔۔)

اتوار 27 رمضان المبارک 1442 ہجرى – 09 مئی 2021ء شماره نمبر [15503]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]