بین الاقوامی اتحادی افواج کو دوبارہ متعین کرنے کے بارے میں عراقی امریکی معاہدہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/3014626/%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%D9%84%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%D8%AD%D8%A7%D8%AF%DB%8C-%D8%A7%D9%81%D9%88%D8%A7%D8%AC-%DA%A9%D9%88-%D8%AF%D9%88%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%81-%D9%85%D8%AA%D8%B9%DB%8C%D9%86-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B1%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82%DB%8C-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81
بین الاقوامی اتحادی افواج کو دوبارہ متعین کرنے کے بارے میں عراقی امریکی معاہدہ
بغداد کے سیکیورٹی زون میں ایک اجلاس کے دوران بین الاقوامی اتحاد کے عہدیداروں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
بغداد: «الشرق الاوسط»
TT
TT
بین الاقوامی اتحادی افواج کو دوبارہ متعین کرنے کے بارے میں عراقی امریکی معاہدہ
بغداد کے سیکیورٹی زون میں ایک اجلاس کے دوران بین الاقوامی اتحاد کے عہدیداروں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے اعلان کیا ہے کہ عراق اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے دونوں فوجی قیادتوں کے درمیان عراق سے باہر اتحادی افواج کو دوبارہ متعین کرنے کے منصوبے پر تبادلۂ خیال کرنے کے لئے پہلی تکنیکی ملاقات کی ہے۔
قیادت کے ایک بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوائنٹ آپریشنز کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبد الامیر الشمری کی سربراہی میں عراقی ملٹری ٹیکنیکل کمیٹی اور عراق میں سالڈ ریزولو آپریشنز فورسز کے کمانڈر جنرل پال کالورٹ کی سربراہی میں ان کے امریکی ہم منصب کے مابین پہلی ملاقات اس سیکیورٹی تکنیکی بات چیت کے دائرہ کار میں سامنے آئی ہے جس پر اتفاق اس اسٹریٹجک ڈائلاک اجلاس میں ہوا تھا جو گزشتہ اپریل کی ساتویں تاریخ کو منعقد ہوا تھا۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]