خرطوم نے "نہضہ ڈیم" کے بارے میں جزوی معاہدے کی تجویز کی پیش

سوڈانی وزیر آبپاشی اور آبی وسائل یاسر عباس کو گزشتہ روز خرطوم میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے اف پی)
سوڈانی وزیر آبپاشی اور آبی وسائل یاسر عباس کو گزشتہ روز خرطوم میں پریس کانفرنس کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (اے اف پی)
TT

ایک طرف سوڈان نے "نہضہ ڈیم" کو بھرنے اور چلانے سے متعلق اختلافات پر قابو پانے کے لئے جزوی معاہدے پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی ہے تو دوسری طرف عرب ممالک کے وزرائے خارجہ آج (منگل) دوحہ میں ایک غیر معمولی اجلاس کرنے جا رہے ہیں جس میں ایتھوپیا کے ڈیم فائل کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور مصر اور سوڈان کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کی جائے گی۔

اس اجلاس کے موقع پر مصر نے اپنے وزیر خارجہ سامح شکری کے ذریعہ اس مسئلے میں جسے انہوں نے اپنے وجود کا مسئلہ کہا ہے عرب یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

مصری وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق اجلاس میں عرب قومی سلامتی کو نقصان دہ بیرونی مداخلت سے نمٹنے کے طریقوں کے بارے میں گفتگو ہوگی اور اسی طرح وزارتی کونسل کے اس غیر معمولی اجلاس کے دوران مصر اور سوڈان کے ساتھ عرب یکجہتی کی اہمیت پر بھی تبادلۂ خیال کیا جائے گا جو اس مسئلے کے سلسلہ میں منعقد ہوگا۔(۔۔۔)

منگل 05 ذی قعدہ 1442 ہجرى – 15 جون 2021ء شماره نمبر [15540]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]